10:18 , 27 جولائی 2025
Watch Live

کیلیفورنیا میں شیرف ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، 3 افراد ہلاک

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مونٹیری پارک میں لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ  کے ٹریننگ سینٹر میں دھماکے سے کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ جمعہ کی صبح 7:30 بجے پیش آیا۔ دھماکا شیرف کے اسپیشل انفورسمنٹ یونٹ اور بم اسکواڈ کمپاؤنڈ میں ایک گاڑی کے قریب ہوا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ فوری طور پر مزید نقصانات یا زخمیوں کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION